Breaking News

ہواوے ایم-پنسل سپورٹ کے ساتھ 10.4 انچ کا میڈیا پیڈ

ہواوے ایم-پنسل سپورٹ کے ساتھ 10.4 انچ کا میڈیا پیڈ

ہواوے نے ایک آن لائن لانچنگ ایونٹ میں نیا ہواوے میٹ پیڈ متعارف کروا دیاہے۔ یہ ٹیبلٹ نومبر میں چین میں متعارف کروائے گئے میٹ پیڈ پرو کا ڈاؤن گریڈڈ ورژن ہے۔

ہواوے میڈیا پیڈ کے اس ورژن کا ڈسپلے 10.4 انچ (2,000 x 1,200 پکسل ریزولوشن) آئی پی ایس ہے۔ اس میں  ہواوے کا اپنا  Kirin 810 چپ سیٹ ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 7250 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے ٹائپ-سی  پورٹ کے ذریعے 18Wپر فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس  ٹیبلٹ کے فرنٹ اور بیک پر 8 میگا پکسل کے کیمرے ہیں۔ بیک کیمرہ آٹو فوکس ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ فکسڈ فوکس ہے۔اس ٹیبلٹ کاوزن 450 گرام اور پیمائش ہے 245.2mm x 154.96mm x 7.35mm ۔
ہواوے نےجولانچنگ ایونٹ کے ساتھ  پریس میٹریل جاری کیا ، اس کے مطابق یہ ٹیبلٹ تعلیمی مقاصد کے لیے بہتر ین ہے۔
اس ٹیبلٹ میں EMUI انسٹال ہے جو ملٹی ونڈو کو سپورٹ کرتا ہے اور دوسری مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز سے مربوط ہوسکتاہے۔
میڈیا پیڈ کے اس ورژن میں گوگل سروسز نہیں ہیں لیکن اس میں ہواوے کی ایم -پنسل کی سپورٹ ہے۔اس میں چار بڑے ہرمین کارڈن سپیکر نصب ہیں، جس سے صارفین بہتر طور پر سیکھ سکتے ہیں اور ملٹی میڈیا سے بہتر طور پر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ہواوے میٹ پیڈ تین کنفیگریشنز 4 جی بی + 64 جی بی وائی فائی، 6 جی بی + 128 جی بی  وائی فائی اور 6 جی بی + 128 جی بی ایل ٹی ای میں دستیاب ہے۔ان سب کی قیمت بالترتیب 1900 یوان یا 270 ڈالر، 2200 یوان یا 310 ڈالر اور 2500 یوان یا 350 ڈالر ہے۔

No comments