Breaking News

"فائنڈ ایکس 2 لائٹ اوپو" فائیو جی کے ساتھ لانچ ہو گیا۔

"فائنڈ ایکس 2 لائٹ اوپو" فائیو جی کے ساتھ لانچ ہو گیا۔

اوپوکمپنی نے اوپو فائنڈ 2 ایکس لائٹ کو باضابطہ لانچ کر دیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 765 جی چپ موجود ہے۔ اسے فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ  لانچ کیا گیا ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے پرتگال کی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔
اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ میں "8 جی بی ریم" اور "128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے"۔ اس فون میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل کے ساتھ فنگر پرنٹ سکینر ہے۔ 
اس کے ڈسپلے کی واٹر ڈراپ نوچ میں   f/2.0 اپرچر کے ساتھ 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں، جن میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل 1/2”، الٹراوائیڈ اینگل  8 میگا پکسل، مونوکرومیٹک 2 میگا پکسل اور ریٹریو  پورٹریٹ سٹائل لینز 2 میگا پکسل ہے۔ یہ لینز آپ کو دھندلے پس منظر میں سیلفی اور دوسری تصاویر بنانے میں مدد دے گا۔
اس فون میں 4025 ایم اے ایچ  کی بیٹری ہے VOOC 4.0 سے اس بیٹری کو 30W  پر فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔
فائنڈ ایکس 2 لائٹ میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ  کلر او ایس 7 انسٹال ہے۔اس فون کو مون لائٹ بلیک ار پرل وائٹ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک پرتگالی ویب سائٹ پر اس فون کو 500 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا  گیا ہے۔

No comments