Breaking News

اب میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کے 50 ساتھیوں کو ایک ساتھ کال کریں۔

اب میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کے 50 ساتھیوں کو ایک ساتھ کال کریں۔ 
فیس بک نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن  میسنجر میں ایک نیا فیچر میسنجر روم متعارف کروا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین گروپس میں ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔ 
میسنجر رومز سے صارفین ایک ہی وقت میں فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کے 50 ساتھیوں سے بات کر سکیں گے۔
ابتدائی طور پر اس فیچر سے 8افراد ایک ساتھ بات کر سکتے ہیں لیکن جلد ہی اس حد کو 50 تک بڑھادیاجائے گا۔ 
یہ فیچرصرف فیس بک پر ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام  اور وٹس ایپ پر بھی کام کرے  گا۔
اس فیچر کے کام کرنے کے طریقہ کار ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ فیس بک کی کافی عرصے سے یہ خواہش تھی کہ اس کےصارفین کراس پلیٹ فارم ایک دوسرے سے چیٹ کرسکیں۔ اس فیچرسے فیس بک اور بہت سے صارفین کی بھی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔
اس فیچر سے صارفین میسنجر کی نیوز فیڈ سے ایک ”روم“ شروع کر سکیں گے۔
اس کے بعد اسے انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج سے بھی شروع کیا جا سکے گا۔
یہ چیٹ انکرپٹڈ نہیں ہوگی لیکن فیس بک نے کہا ہے کہ وہ رومز کی چیٹ کو مانیٹر نہیں کرے گا۔
روم کے لیے الگ سے کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ  فیچر براہ راست میسنجر میں ہی کام کرے گا۔
اس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین بہت سے فلٹرز بھی استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک صارفین کو کئی طرح کے آپشن فراہم کرے گا، جس سے وہ کسی کے بھی روم میں داخلے کو کنٹرول کر سکیں گے۔روم میں سے اگر ہوسٹ کسی شخص کو باہر کر دے گا تو وہ پھر دوبارہ اجازت لیے بغیر واپس بھی نہیں آ سکے گا۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے ممالک میں اسے آنے والے ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

No comments