Breaking News

میری بیٹیاں ہی میرا سب کچھ ہیں، شاہد آفریدی

میری بیٹیاں ہی میرا سب کچھ ہیں
مشہور کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بیٹیاں ہی میرے لیے خوشی اور سکون کا ذریعہ اور میرا سب کچھ ہیں۔
شاہد آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی بیٹیوں اسمارہ اور عروہ کی اپنے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ یہ مجھ پر اللہ کا بہت کرم ہے کہ میں اپنی بیٹیوں عروہ اور اسمارہ کے ساتھ ہوں۔
Blessed to be surrounded by my angels Arwa and Asmara. Asmara was waiting for Arwa to wake-up and give her that million dollar smile. So much joy and love my daughters give me, they make my mornings and my whole day worth it. May Allah bless them. Take good care and love your children ❤️
A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial) on Apr 15, 2020 at 2:10am PDT
شاہد آفریدی المعروف لالہ نے لکھا کہ اسمارہ عروہ کے جاگنے کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ بیدار ہو اور اپنی انمول مسکراہٹ سے ہماری صبح کو خوبصورت بنائے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور اپنے بچوں سے پیار کریں۔
خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

No comments