Breaking News

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو لمبی چھٹی دے دی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو لمبی چھٹی دے دی
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو تنخواہوں میں کٹوتی کے ساتھ لمبی چھٹی دے دی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے عملے کو بھی چھٹی دے دی۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئی بھی کرکٹ سرگرمی نہ ہونے کی صورت میں بورڈ ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے جبکہ بورڈ کی جانب سے تمام عملے کو تنخواہ دی جائے گی تاہم معاشی حالات کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ جس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے جہاں بیماری کی وجہ سے 28 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ چھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔
آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے 63 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 468 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

No comments