Breaking News

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا امکان

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا امکان

دبئی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 3سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ آئی سی سی نے جون تک کے کوالیفائنگ مقابلے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے ہیں
 آئی سی سی کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایونٹس کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔

No comments