Breaking News

سعودی ریسلر منصور نے ڈولف زیگلر کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

سعودی ریسلر منصور نے ڈولف زیگلر کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

سعودی عرب میں بھی اب ریسلنگ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسی وجہ

 سے ہر سال سعودی مملکت میں بھی ریسلنگ کا یہ عالمی ایونٹ منعقد کرایا جا

 رہا ہے۔ تاہم اس بار سعودی عوام کے لیے یہ ڈبلیو ڈبلیو ای میگا ایونٹ یادگار بن

 گیا۔ جب ایک سعودی نوجوان منصور نے مشہورِ زمانہ ریسلر ڈولف زیگلر کو 

اپنے ہی ہوم کراوئڈ کے سامنے چاروں شانے چت کر کے سنسنی خیز اور 

دلچسپ مقابلہ بالآخر جیت لیا۔منصور اور زیگلر کا مقابلہ خاصی دیر جاری رہا۔

کئی موقعوں پر منصور کی شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی تاہم انہوں نے 

اپنے حوصلے اور عزم کو برقرار رکھتے ہوئے زیگلر کے خطرناک داؤ سے 

بچ بچ کر آخر کار کامیابی کو گلے لگا گیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد منصور 

نے سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی حوصلہ افزائی کے باعث وہ یہ 

مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اور یوں اپنا ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار 

رکھا۔بل گولڈ برگ نے دی فینڈبرے وائٹ کو ہرا کر اُس سے یونیورسل چیمپئن 

شپ کی ٹائٹل بیلٹ چھین لی۔ آخری دلچسپ اور بہت زیادہ انتظار کیا جانے والا 

مقابلہ کروڑوں دلوں کے محبوب ریسلر رومن رینز اور کنگ کوربن کے درمیان 

تھا، جو سٹیل کیج (لوہے کے پنجرے میں ہوا)۔ انتہائی اعصاب شکن مراحل سے 

گزرنے کے بعد بالآخر رومن رینز نے اپنے شدید مخالف کنگ کوربن کوبُری 

طرح ہزیمت سے دوچار کر دیا۔ خواتین کے مقابلے میں بیلے نے اپنی حریف 

نومی پر فتح حاصل کر کے سمیگ ڈاؤن ویمن ٹائٹل جیت لیا۔ واضح رہے کہ تمام 

سپر اسٹارز نے عالمی ریسنگ مقابلوں سے قبل ریاض شہر کی سیر بھی کی 

اور سعودی مملکت اور عوام کوبہت مہمان نواز قرار دیا۔

No comments