Breaking News

پتوکی میں دادا کے سامنے درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی میں دادا کے سامنے نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ


پتوکی میں 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا۔ ملزم کے ساتھ بچی کی والدہ کے گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کے بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گئے، مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر ایجنسی کے مطابق زخمی حالت میں بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کر دیا۔ متاثرہ بچی کی حالت کافی تشویش ناک ہے اور بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے ساتھ بچی کی والدہ کے گہرے ناجائز تعلقات تھے۔ اپنی پوتی کے ساتھ اُن کی انکوں کے سامنے ہوئے انسانیت سوز سلوک پر ننھی بچی کے بزرگ دادا "عبدالحمید" غم سے انتقال کر گئے۔
بچی کے چچا کی درخواست پر پولیس نے بچی کی والدہ ذرینہ بی بی اور اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے نواحی گاؤں چک نمبر 37 میں درندہ صفت اوباش ملزم عابد نے گھر میں گھس کر تین سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی نے چیخ پکار شروع کردی تو ملزم نے بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزم کی جانب سے ننھی معصوم کلی کو درندگی کا نشانہ بناتے وقت بچی کے دادا عبدالحمید بھی موجود تھے جنھوں نے سارا وقع اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر عبدالحمید فالج کے مریض تھے جو ملزم کا سامنا نہ کرسکے۔ بچی کے دادا شور شرابا بھی کرتے رہے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بچی کے دادا گزشتہ رات بچی کے غم میں انتقال کر گئے۔
ننھی بچی کے چچا محمد اکرم کے مطابق ان کی 3 سالہ بھتیجی ایمان فاطمہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عابد گھر میں آیا اور بچی کے ساتھ زیادتی شروع کر دی، بچی کے شور کرنے پر بچی پر تشدد بھی کیا۔
متاثرہ بچی کے رخسار پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات واضح ہیں۔ بچی کے چچا محمد اکرم کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پتوکی نے ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز نے واقع کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم عابد کو فوری گرفتار کر لیا۔

No comments