Breaking News

عمراکمل کے خلاف کراچی سے سپاٹ فکسنگ کے کیس میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا

عمراکمل کے خلاف کراچی سے سپاٹ فکسنگ کے کیس میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا

مشہور کرکٹرعمراکمل کے خلاف کراچی سے سپاٹ فکسنگ کے کیس میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا جس کوقبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزم ساجد کے نیٹ ورک میں عرفان چارلی اور عرفات شامل ہیں۔ ملزمان کو کچھ پولیس اہلکاروں کی بھی مدد حاصل ہے، گروہ کا ماسٹر مائنڈ عاطف ڈالر ہے جو ابھی منظر عام سے غائب ہے جس کی تلاش میں سکیورٹی اہلکار مصروف ہیں۔ ملزم کااصل نام آفتاب احمد ولد عبدالروف ہے۔ گرفتار نہ کئے جانے والے دیگر ملزمان میں وقاص عرف پرنس، روی کمار اور لال چند شامل ہیں۔ ملزمان دیگر ملکوں سے ویب پورٹلز کے ذریعے رابطے میں تھے،فنڈزحوالہ مرچنٹس کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

No comments