Breaking News

ایپل کا سب سے سستا فون اۤ گیا

ایپل کا سب سے سستا فون اۤ گیا

ایپل لایا اب تک کا سب سے سستا آئی فون۔
اس ماڈل کا نام ’آئی فون ایس ای‘ ہے جس کی قیمت 415ڈالر (تقریباً 68ہزار روپے)رکھی گئی ہے۔ 
اس فون کی سکرین 4.7انچ کی ہے جبکہ اس میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سکینر اور سنگل لینز پورٹریٹ موڈ کیمرا مہیا کیے جا رہے ہیں۔
اس میں پرانے آئی فون ماڈلز کی طرح ’فزیکل ہوم بٹن‘ بھی موجود ہے۔
اس فون کو اپ گریڈ کرکے اس میں "اے 13بائیونک چِپ" لگائی گئی ہے جو آئی فون 11فیملی کے ماڈلز میں لگائی جا رہی ہے جن کی قیمت 729پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 52ہزار روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون ایس ای کا سنگل لینز پورٹریٹ موڈ کیمرا 12میگاپکسل کا حامل ہے۔  
تاہم ایپل کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیمرا بھی دیگر آئی فونز میں آنے والے ملٹی لینز کیمروں کی طرح ہی بہترین تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ماڈل سیاہ، سفید اور سرخ تین رنگوں میں آ رہا ہے۔اس کی پیشگی بکنگ 17اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔

No comments