Breaking News

بھارتی نیول بیس میں کورونا وائرس پہنچ گیا ،کتنے اہلکار متاثر؟

بھارتی نیول بیس میں کورونا وائرس پہنچ گیا ،کتنے اہلکار متاثر؟

بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔
بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی جہاز یا آبدوز کے حوالے سے اس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بھارت وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہزار 910 ہوچکی ہے جبکہ 485 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

No comments