Breaking News

ایدھی نے ایمبولنس سروس بند کر دی(لاڑکانہ)

لاک ڈاؤن کے دوران راستہ نہ ملنے پر ایدھی نے ایمبولنس سروس بند کر دی(لاڑکانہ)

زخمیوں کو اسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ڈرائیوروں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں، انچارچ ایدھی سینٹر لاڑکانہ محمد سلیم.

لاڑکانہ- لاک ڈاؤن کے دوران راستہ نہ دینے پر ایدھی نے ایمبولنس کی سروس بندکر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایمبولنس کو راستہ نہیں دیا جاتا اور ڈرائیوروں کو رزوکوب بھی کیا جاتا ہے، ان تمام مشکلات کے بعد لاڑکانہ میں موجود ایدھی سینٹر نے غیر معینہ مدت کے لئے اپنی ایمبولنس سروس بند کر دی۔ 

جس کےبعد بات کرتے ہوئے لاڑکانہ میں موجود ایدھی سینٹر کے انچارج محمد سلیم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ڈرائیوروں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارے میں ہم پولیس میں درخواست بھی جمع کروا چکے ہیں لیکن اب تک ہماری شکایت کسی نے نہیں سنی، اس لئے ان مشکلات کا شکار ہو کر ہم نے اپنی ایمبولینس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے انچارج وحید ابڑو کا کہنا ہے کہ ایدھی کی خالی ایمبولنسوں کو راستہ نہیں دیا جا رہا، مریضوں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولنسوں کو راستہ دیا جا رہا ہے جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ڈرائیوروں کو زد و کوب کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کوروناو ائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
ہر گزرتے د ن کے ساتھ یہاں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔  پاکستان میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 لوگ کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔  اس مشکل وقت میں ملک بھر کی فلاحی تنظیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔ ایسے میں لاڑکانہ میں موجود ایدھی سینٹر نے اپنی ایمبولنس بند کر دی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کو جانے نہیں دیا جاتا جبکہ ان کے ڈرائیوروں کو پریشان کیا جاتا ہے۔

No comments