Breaking News

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں موسلا دھار بارش,مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ 
تاہم بالائی سندھ، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب  اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

No comments