Breaking News

ماہِ رمضان میں نما زوں سےمتعلق حکمت عملی کیلئےعلماء اورمشائخ کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا

ماہِ رمضان میں نما زوں سےمتعلق حکمت عملی کیلئےعلماء اورمشائخ کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا
  
ماہِ رمضان میں نمازاورنمازِ تراویح کے اجتماعات کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سےعلماء اور مشائخ کا ایک مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
صدر عار ف علوی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات پر مبنی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 
ادھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فون پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر سینیٹر ساجد میر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا تنویر حسین سے رابطہ کیا۔
صدرنے ان سے علماء و مشائخ کے ساتھ آج ہونے والے اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

No comments