Breaking News

Wahab Riaz and Umer Akmal


وہاب ریاض نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارمنس نہیں دی ،عمر اکمل نے اپنا ٹیلنٹ ضائع کرتے رہے:مکی آرتھر


 مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے بگڑے بچوں کو نہیں بھول پائے اور عمراکمل کے ساتھ کام کرنے کی فرسٹریشن اور وہاب ریاض  کے ساتھ جھڑپ پر سے پردہ اٹھا دیا۔ 
مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی تین سال تک کوچنگ کی تاہم ورلڈ کپ2019ء کے بعد کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ گزارے وقت پر روشنی ڈالی۔
آرتھر نے عمر اکمل کے بارے میں کہا کہ ان کی کیریئر کے آغاز پر درست رہنمائی نہیں ہوئی، یہ کافی افسوس کی بات ہے کیونکہ وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے، انھیں کیریئر کے آغاز پر ایسے سخت ہاتھوں کی ضرورت تھی جو مناسب رہنمائی فراہم کرتے،اگر ایسا ہوتا تو عمر اکمل کبھی اس راستے پر نہ چلتے جس کا انھوں نے انتخاب کیا ہے،ان کے ساتھ کام کرنا کافی فرسٹریشن کا باعث تھا، مجھے افسوس ہے کہ عمر کا ٹیلنٹ ضائع ہوگیاہے اور وہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے کھلاڑی کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جو اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال نہیں کرپایا۔
مکی آرتھر نے وہاب ریاض کے بارے میں کہا کہ وہ بھی کافی باصلاحیت تھے مگر اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرتے تھے، میری ان سے تلخ کلامی بھی ہوئی، میں مانتا ہوں کہ وہاب سے سختی برتی مگر ایسا ان کی بہتری کیلیے کیا، مجھے خوشی ہے کہ ڈراپ ہونے کے بعد وہ خُد میں بدلاؤ لیکرٹیم میں واپس آئے۔ بابر اعظم سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ وہ انتہائی باصلاحیت ہیں، کیریئر کے آغاز میں ان کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنانے پر کافی تنقید بھی ہوئی مگر میں نے واضح کردیا کہ بابر کا کھیل بہتر بنانے کیلیے انھیں ٹیسٹ میچ کی مشقتوں سے گزارنا ہوگا،اس آزمائش سے گزر کروہ اس بلند مقام پر پہنچے ہیں۔

No comments