Breaking News

کرونا کے تباہی مچانے کی وجہ خدا سے دوری ہے: ہلک ہوگن


کرونا کے تباہی مچانے کی وجہ 

جھوٹے خدائوں کو پوجنا چھوڑ دو،سب کوایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیئے، ہمیں دنیا بھر میں محبت بانٹنی چاھیئے۔

:نامور ریسلر

نامور ریسلر ہلک ہوگن نے کہا ہے کہ خدا سے دوری کے باعث ہی کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے 66 سالہ ہلک ہوگن نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں محبت بانٹنا ہوگی، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔جھوٹے خدائوں کو پوجنا چھوڑ دو،خدا کے احکامات نہ ماننے کی وجہ سے ہی کورونا سے بچائو کی کوئی ویکسین نہیں بن پا رہی ہے۔

جہاں دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہاں دنیا بھر میں اس سے ہلاکتیں بھی جاری ہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے خطرناک ہفتے کے انتباہ کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی امریکا میں ایک روز میں ایک ہزار 200 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار کے نزدیک پہنچ گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک کل ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 10 ہزار 995 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 451 ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں یونیفارم پہنے پولیس اہلکاروں میں سے 20 فیصد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 12 پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ امریکا ریاست نیو یارک جسے کورونا وائرس کا مرکز بھی کہا جارہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دوسری جانب صرف یورپ میں ہی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جو عالمی سطح پر ہونے والی 76 ہزار سے زائد ہلاکتوں میں سے یہ ایک بڑا حصہ ہے۔

No comments