Breaking News

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر  کی قیمت میں مزید کمی

انٹر بینک میں کاوربار کے دوران آج  پھر سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی ہوئی  جس کے بعد ڈاالر 160 روپے سے نیچے آ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 36 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ رہی ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 32 ہزار 464 پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو ئی ، انڈیکس میں اب تک 200 پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 665 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

No comments