Breaking News

لاک ڈاؤن میں نرمی

لاک ڈاؤن میں نرمی

گلگت شہر میں کورونا وائرس کے باعث جاری لا ک ڈائون میں نئے شیڈول کےمطا بق نرمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  گلگت میں 22 مارچ سے جاری مکمل لاک ڈاؤن کے ایک ماہ بعد 20 اپریل سے نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے، صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تعمیرات عامہ سے متعلق دکانیں، جنرل اسٹورز،
بیکریز،  پولٹری شاپس، گوشت کی دکانیں، سینیٹری اسٹورز، میڈیکل اسٹورز اور سبزی کی دکانیں کھولی گئیں۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف پیر سے جمعرات تک جزوی لاک ڈاون جبکہ جمعہ تا اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

No comments