Breaking News

پی سی بی کے قانونی مشیر کا نوٹس شعیب اختر کو موصول

 پی سی بی کے قانونی مشیر کا نوٹس شعیب اختر کو موصول

سابق بائولرشعیب اخترنے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو اس نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہہ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےقانونی مشیر تفضل رضوی نےسابق فاسٹ بولر شعیب اخترکو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔
شعیب اختر نے کہا میں نے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو اس نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔سابق شعب اختر نے کہا کہ وہ تفضل رضوی کو نالائق کہنے اور ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفضل رضوی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر کے پتے پر بھیجا ہے۔

No comments