Breaking News

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بھڑنے کا امکان


ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بھڑنے کا امکان
 
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بھڑنے کا امکان،
وزیراعظم عمران خان کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ۔جس کی منظوری کی صورت میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
بتایا گیا کہ حکومت پر قرضے میں مسلسل اضافہ بہت بڑا سر درد بنا ہوا ہے۔ گردشی قرضے میں کمی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کر دی جائے۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ کھپت 20 ارب ڈالر ہے اور اضافی لیوی عائد ہونے سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے وصول ہوں گے۔
وفاق اور صوبوں کے بقایا جات گردشی قرضے کی کل رقم کا 26 فیصد ہیں، ان بقایا جات کو ریکور کر کے گردشی قرضے اور بینکوں کے مارک اپ پیمنٹس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ وفاق اور صوبے بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز اور گردشی قرضے کا بوجھ آپس میں یکساں تقسیم کرنے کیلئے طریقہ کار مرتب کریں۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے تاحال کسی تجویز کی منظوری کا فیصلہ نہیں کیا۔
اگر وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ایسے میں 2 مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

No comments