Breaking News

کورونا کی وباء پہ قابو پانے کیلئے ہر مہینے میں دو مرتبہ پاکستان اور ترکی کا مشاورتی رابطے پر اتفاقِ رائے

کورونا کی وباء پہ قابو پانے کیلئے ہر مہینے میں دو مرتبہ پاکستان اور ترکی کا  مشاورتی رابطے پر اتفاقِ رائے

کورونا وائرس پر قابو پانے اور دوطرفہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئےترکی اور پاکستان نے ہر مہینہ دو مرتبہ مشاورتی رابطہ کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ڈاکٹر احمد نصیر آل محمد الصباح سے وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا اور کورونا وائرس کی صورتحال اوراس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی۔
وزیرخارجہ نے اس وائرس کی روک تھام کیلئے کویتی حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں اس وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جاری اقدامات کے بارے میں اگاہی دی۔
کویتی وزیر خارجہ نے کورونا وباء کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے گلوبل ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے سلطنت کویت کی طرف سے اس مطالبے کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بھی ممکنہ مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ہمیں فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے شعبہ جات میں پاکستان کی معاونت کی ضرورت ہے۔
کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور کویت کے مابین معاشی، دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے 5 سے 20 سال کی مدت پر محیط اسٹریٹیجک پلان مرتب کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہندوستان میں جاری اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی روک تھام کیلئے کویتی کونسل آف منسٹرز نے او آئی سی سے  موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب کو حالات معمول پر آنے کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا اور دعوت بھی قبول کی۔

No comments