Breaking News

چھ (6) ایسے راز واٹس ایپ کےجو آپ کو معلوم نہیں ہوں گے


واٹس ایپ کےچھ ایسے راز  کےجو آپ کو معلوم نہیں ہوں گے
واٹس ایپ سوشل نیٹ ورکنگ میں رابطے کے لئے استعمال کیے جانے والی سب سے عام ایپلیکیشن ہے۔ اس کے بارے میں 6 ایسے راز جن کو جان کر آپ بھی ٹرائی کریں گے۔

 1: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے دوستوں کے میسجز بھی پڑھیں اور انھیں  پتہ بھی نہ چلے تو سیٹنگ میں جاکر ریڈ ریسیپٹ کا آپشن بند کردیں اس طرح آپ تمام میسجز پڑھ سکتے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔

2: اگر آپ چاہتے ہیں کہ وائس میسجز کو آپ کے برابر میں بیٹھا فرد نہ سن سکے تو آپ موبائل کی سکرین کے اوپر سینسر کی جگہ جہاں ایک چھوٹا سا نشان بنا ہوتا ہے اس پر ہاتھ رکھ کر موبائل کو کان کے قریب کرلیں گے تو آپ کو آواز سنائی دے گی کسی اور کو نہیں۔

3: آپ کو کوئی بہت اہم میسج لگتا ہے کہ آگے آنے والے دنوں میں اس کی ضرورت پڑ ے گی تو چیٹ آن کریں اور سائیٹ میں جو تین نشانات ہوتے ہیں ان کی مدد سے اسے اسٹار کردیں ۔ پھر جب بھی آپ کو یہ میسج دیکھنا ہو آپ واٹس ایپ آن کرکے سیدھے ہاتھ پھر یہی تین نقطوں والی جگہ پر جاکہ اسٹارڈ میسج آن کردیں آپ کو تمام محفوظ شدہ پیغامات مل جائیں گے۔

4: کسی خاص بندے سے بات کرنی ہے یا جن سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں ان کی چیٹ کو سب سے پہلے دیکھنے کے لئے آپ ان کی چیٹ پر آکے نمبر کو لانگ پریس یعنی دیر تک دبائے رکھیں اور پن کا ایک نشان آئے گا اس پر کلک کردیں تو آپ کو ان کی چیٹ ہمیشہ سب سے پہلے ملے گی۔
5: واٹس ایپ آن کئیے بغیر میسجز پڑھنا چاہتے ہیں تو سیٹنگ میں جاکر نوٹیفیکیشن کو آن کریں اور اس میں پاپ اپ کی سیٹنگ کھولیں اور آخری والی پوپ اپ پر کلک کردیں۔ اس طرح آپ واٹس ایپ آن کئے بغیر ہی لوگوں کو جوابات دے سکتے ہیں۔

 6: غیر ضروری تصاویریں اور وڈیوز کو موبائل میں محفوظ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر ڈیٹا اسٹوریج اور استعمالات کے آپشن کو آن کرلیں اور اس میں موبائل ڈیٹا کے آپشن میں جاکر تمام چیزوں سے ٹک کا نشان ہٹادیں اور اسی طرح وائی فائی کے آپشن کا نشان بھی ہٹا دیں، اس کے بعد آپ کو وہ ہی تصاویر اور وڈیو مل سکے گی جو آپ خُد ڈاؤن لوڈ کریں گے۔

No comments